میانمار، پولیس نے مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے تین مسلمانوں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 20:35

ہنگوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) میانمار پولیس نے تین مسلمانوں کو مبینہ طور پر بم نصب کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ تینوں مشتبہ افراد کو ایک بم کٹ کے ساتھ وسطی ٹاؤن شپ تھینگیا نگیون سے گرفتار کر کے ان سے گزشتہ ماہ ریاست راکھین میں ہونیوالے بم دھماکے کے ساتھ تعلق ہونے بارے پوچھ کچھ شروع کر دی گئی ہے، واضح رہے گزشتہ ماہ پولیس بارڈر چوکیوں پر حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :