ملک بھر میں گردشی نوٹوں کی تعداد 36کھرب 26ارب98کروڑ92لاکھ 54ہزار تک پہنچ گئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء)ملک بھر میں گردشی نوٹوں کی تعداد 36کھرب 26ارب98کروڑ92لاکھ 54ہزار تک پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں نومبر کے ماہ تک گردشی نوٹوں کی تعداد36 کھرب 26ارب98کروڑ92لاکھ 54ہزار تک پہنچ گئی جس 12کروڑ72لاکھ روپے بینکوں کے پاس پڑے ہوئے ہیں، ملک میں30کروڑ روپے سے زائد کے سکے ہیں جبکہ حکومت پاکستان کی سیکیورٹیز 29کھرب 28ارب 69کروڑ روپے پر ہیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق بھارت سی5ارب17کروڑ29لاکھ 41ہزار روپے کی رقم واجب الادہ ہے۔ وقار)