عدلیہ حکمرانوں اور پولیس کی کرپشن و انااہلی کا از خود نوٹس لے :سید اظہر شاہ

ظلم و ناانصافی اوربد امنی و بیروزگاری کیخلاف شہریان لاہور کا گڑھی شاہو میںمظاہرہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) تنظیم اصلاح ِ عوام و پولیس پاکستان کے زیر اہتمام شہریان لاہور نے شالیمار روڈ گڑھی شاہو میں وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی بد امنی ،ظلم و ناانصافی و بیروزگاری کیخلاف سید اظہر شاہ ،محمد شفیق قادری،ڈاکٹر شاہد نصیر،حافظ حسین احمد اعوان،مولانا عبید اللہ انور ،پیر سلیم عباس جعفری،شان علی قادری،محمد عثمان اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا کرپشن واقرباء پروری اور ناانصافی کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم اصلاحِ عوام و پولیس پاکستان کے آرگنائزر سید اظہر شاہ نے کہا کہ بدترین کرپشن معاشرے کا ایک ناسور بن چکی ہے اور اربوں روپے کی کرپشن سب سے بڑی دہشتگردی ہے جس نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اس ناسور کرپشن اور محکموں کی نا اہلی و رشوت زنی کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہوچکا ہے انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ حکمرانوں اور پولیس کی کرپشن و نااہلی کااز خود نوٹس لے اور اس مجرمانہ غفلت کیخلاف کارروائی کرے کیونکہ یہ کام صرف آزاد عدلیہ ہی کرسکتی ہے سید اظہر شاہ نے کہا کہ حکمران کرپٹ اور پولیس محض انکے مفادات کے تحفظ کا ادارہ بن چکی ہے حکمران اور انتظامیہ ،پولیس بدامنی ،دہشتگردی کو ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حکمرانوں کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز باقی نہیں رہا عوام کو مال و جان کو تحفظ دینے میں کرپٹ پولیس محکمہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے لہٰذا اس مجرمانہ غفلت پر انکو سزا دینا اور ان کے خلاف کارروائی کرنا عدالت پر ضروری ہوچکا ہے کہ وہ انکے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے آئینی و قانونی کارروائی کو عمل میں لائے جو اسکا فرض منصبی ہے۔

متعلقہ عنوان :