عدالت عالیہ میں نئے تعینات ہونے والی14 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصو علی شاہ نے نئے تعینات ہونے والے چودہ ایڈیشنل جج صاحبان سے انکے عہدوں کا حلف لے لیا۔ حلف اٹھانے والوں میںمسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد ، مسٹر جسٹس طارق افتخار احمد ،مسٹر جسٹس عبد الستار، مسٹر جسٹس حبیب اللہ عامر ،مسٹر جسٹس محمد بشیرپراچہ، مسٹر جسٹس اصغر جاوید گھرال، مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ، مسٹر جسٹس جواد حسن ، مسٹر جسٹس احمد رضا گیلانی، مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر ، مسٹر جسٹس مدثر خالد عباسی، مسٹر جسٹس عبدالرحمان اورنگزیب،مسٹر جسٹس محمد علی، اور مسٹر جسٹس چوہدری عبد العزیزکے نام شامل ہیں۔

فاضل جج صاحبان کی حلف برداری کے سلسلہ میں ایک سادہ و پر وقار تقریب آج عدالت عالیہ کے مرکزی لان میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سینئرترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار سمیت دیگر فاضل جج صاحبان ، وفاقی و صوبائی لاء افسران، سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر علی ظفر، سینئر وکلاء، عدالت عالیہ کے افسران اورنئی تعیناتی پانے والے فاضل جج صاحبان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

رجسٹرارسید خورشید انور رضوی نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ متذکرہ بالا جج صاحبان کی تعیناتی کے بعد عدالت عالیہ میں ججوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے، جن میں 39 مستقل جبکہ 21ایڈیشنل جج صاحبان شامل ہیں۔دریں اثناء عدالت عالیہ لاہور کے رجسٹرارسید خورشید انور رضوی کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے ججز کی عدالتوں میں کورٹ ایسو سی ایٹس، پرائیویٹ سیکرٹریزوپی اسسٹنٹس، دفتری،نائب قاصدوں اور ڈرائیوروںکی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔