وزیراعظم نوازشریف سے جنرل قمرجاویدباجوہ اور جنرل زبیرحیات کی الگ الگ ملاقات

وزیراعظم نوازشریف نے ترقی پانے والے دونوں افسران کونئی ذمہ داریوں پرمبارکبادپیش کی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 نومبر 2016 19:17

وزیراعظم نوازشریف سے جنرل قمرجاویدباجوہ اور جنرل زبیرحیات کی الگ الگ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف سے نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ملاقات کی ہے،جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف سے جنرل قمرجاویدباجوہ اور جنرل زبیرحیات نے الگ الگ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے ترقی پانے والے دونوں افسران جنرل قمرباجوہ اور جنرل زبیرحیات کونئی ذمہ داریوں پرمبارکبادپیش کی،جس پردونوں افسران نے وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔نئے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات کی وزیراعظم سے ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں کی۔

متعلقہ عنوان :