2014 کے دھرنے کے دوران کشیدہ حالات کو قابو میں کرنے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار سب سے اہم تھا: وجاہت ایس خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 نومبر 2016 19:07

2014 کے دھرنے کے دوران کشیدہ حالات کو قابو میں کرنے میں جنرل قمر جاوید ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) وجاہت ایس خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2014 کے دھرنے کے دوران کشیدہ حالات کو قابو میں کرنے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار سب سے اہم تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار وجاہت ایس خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ 2014 کے دھرنے کے دوران جب دارلحکومت اسلام آباد میں حالات شدید کشیدہ تھے تو اس تمام صورتحال میں حالات کو قابو میں کرنے میں پس پشت سب سے اہم کردار جنرل قمر جاوید باجوہ کا تھا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت کور کمانڈر راولپنڈی تھے اور انہوں نے حالات کو قابو میں کرنے کیلئے نہ صرف فوج کو سنبھالا بلکہ ساتھ ساتھ حکومت اور عمران خان و طاہر القادری کیساتھ مسلسل رابطے میں رہ کے حالات کو قابو سے باہر ہونے سے روکا۔

متعلقہ عنوان :