پاک فوج کی چینج آف کمان کی تقریب جی ایچ کیومیں صبح ساڑھے10بجے ہوگی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی کمان کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 نومبر 2016 19:03

پاک فوج کی چینج آف کمان کی تقریب جی ایچ کیومیں صبح ساڑھے10بجے ہوگی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی کمان کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے،تقریب کاانعقاد29نومبرکوجی ایچ کیومیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی چینج آف کمان کی تقریب جی ایچ کیومیں صبح ساڑھے10بجے ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔جنرل راحیل شریف تقریب میں کمانڈاسٹک مقررہ نئے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کے حوالے کرینگے۔اس موقعہ پرتقریب میں وزیراعظم محمدنوازشریف،وفاقی وزراء،عسکری حکام سمیت غیرملکی سفارتکار بھی شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :