پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چائنیز انجینئر کی سیکورٹی پر تعینات 2افراد جاں بحق

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پسنی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پسنی کے علاقے میں چائنیز انجینئرز کی سیکورٹی پر تعینات افراد پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد طارق اور محمد اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیں اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔