عوامی تحریک یوتھ ونگ کا تبدیلی نظام کارواں آج بہاولپور ،4دسمبر کو لاہور پہنچے گا‘ منصور قاسم

ضرب امن کارواں کا لاہور میں ،عوامی تحریک، منہاج القرآن،سیاسی ،سماجی،مذہبی وطلباء رہنما استقبال کریں گے

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان عوا می تحریک یوتھ ونگ کا’’ ضرب امن ‘‘و’’ تبدیلی نظام ‘‘کارواں مختلف شہروں سے ہوتا ہوا رحیم یار خان پہنچ گیا،کارواں آج27نومبر کو خانپور اور دیگر شہروں سے ہوتا ہوا بہاولپور پہنچے گا جہاں یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا ، سائیکل کارواں کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ منصور قاسم کر رہے ہیں ، ضرب امن کارواں 29نومبر کو تاریخی شہر مدینہ الاولیاء ملتا ن پہنچے گا ، ملتان میں کارواں کے فقید المثال استقبال کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، 29نومبر کو ملتان پہنچے پر نائب ناظم اعلی منہاج القرآن سردار شاکر مزاری ، عوامی تحریک کے صوبائی صدر فیاض وڑائچ، ڈاکٹر زبیر خان، رائو عارف رضوی، عوامی تحریک یوتھ ونگ منہاج القرآن کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات ضرب امن کارواں کا استقبال کریں گی ، اس موقع پر ملتا ن میں استقبالیہ ریلی و جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں عوا م کی بڑی تعداد شریک ہو گی ، مختلف مقامات پر استقبال کے لیے آنے والے افراد واجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے منصور قاسم نے کہا کہ ضرب امن کارواں 30نومبر کو چیچہ وطنی ، یکم دسمبر کو سمندری ، 2دسمبر کو فیصل آباد اور 3دسمبر کو شیخوپورہ سے گزرتا ہوا 4دسمبر کو لاہور پہنچے گا ، لاہور میں ضرب امن کارواں کا عوامی تحریک، منہاج القرآن ،مختلف سیاسی،سماجی ، مذہبی ، مزدور، طلباء، وکلاء اور کسان رہنما استقبال کریں گے ، 4دسمبر کو لاہور میں ضرب امن کارواں کے اعزار میں استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین تقریب سے خطاب کریں گے، عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم نے مزید کہا کہ ضرب امن کارواں میں شامل درجنوں پروفیشنل سائیکلسٹ سبز ہلالی پرچم تھامے شہر شہر امن ، محبت اور اتحاد کا پیغام دے رہے ہیں ، کارواں کا مقصدہر فر دکو قریہ قریہ اور ملک کے کونے کونے میں یہ پیغا م دینا ہے کہ قیام امن اور موجودہ فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کر نا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ ضرب امن کارواں 4دسمبر کو لاہور سے ہوتا ہوا ،7دسمبر کو گوجرانوالہ، 8دسمبر کو گجرات اور پھر راولپنڈی اور اٹک سے گزرتا ہوا 16دسمبر کو پشاور آرمی پبلک سکول پہنچے گاجہاں وہ دہشت گردی کی سفاک کارروائی میں شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول کے طلباء ، اساتذہ اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا، انہوں نے کہا کہ ضرب امن کارواں میں شامل نوجواں دہشت گردی اور انتہاء پسند ی کو ختم کرنے کے لیے علمی، فکری اور نظریاتی محاذ پر ڈاکٹر طاہر القادری کی ملک گیر امن مہم کا پیغام دے رہے ہیں، انہو ں نے کہا کہ ضرب امن کارواں میں شامل نوجوان یہ پیغام دے رہے ہیں کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں اور ان کی قربانیوں کو اپنے لیے فخر کا تاج بناتی ہیں ، پوری قوم وطن کے لیے جان دینے والوں کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ان کا خاتمہ امن کے قیام کے لیے ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :