طاہر القادری کی بہو غزالہ حسن قادری کی ڈاکٹریٹ مکمل، یونیورسٹی آف برمنگھم یو کے نے پی ایچ ڈی کی ڈگری دے دی

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:22

طاہر القادری کی بہو غزالہ حسن قادری کی ڈاکٹریٹ مکمل، یونیورسٹی آف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بہو اور ان کے صاحبزادے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین کی اہلیہ غزالہ حسن قادری نے یونیورسٹی آف برمنگھم یوکے سے ڈاکٹریٹ مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مقالہ ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات ‘‘تھا جس کی کامیاب تکمیل پر انہیں گزشتہ روز پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی گئی ہے۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک کے رہنمائوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :