Live Updates

ڈاکٹر شیریں مزاری کا فیڈل کاسترو کی وفات پر افسوس کا اظہار

کیوبا ایک عظیم راہنما سے محروم ہو گیا،کاسترو کی تعلیمات کیوبا کی ہمیشہ راہنمائی کرتی رہیں گی،ترجمان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:22

ڈاکٹر شیریں مزاری کا فیڈل کاسترو کی وفات پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ترجمان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کا فیڈل کاسترو کی وفات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوبا ایک عظیم راہنما سے محروم ہو گیا،کاسترو کی تعلیمات کیوبا کی ہمیشہ راہنمائی کرتی رہیں گی۔ہفتہ کو جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ کیوبا کے لیجنڈ کی موت افسوسناک خبر ہے۔

فیڈل کاسترو نے کیوبا کو امریکی سامراجی نظام سے آزاد کروایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے کاسترو نے امریکی طاقت کے سامنے جھکنے سے انکار کیا اور آخری وقت تک ڈٹ گیا۔ فیڈل کاسترو نے جنوبی افریقی ریاستوں کو استعماری سے آزاد ہونے میں مدد کی۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ۲۰۰۵ میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے زلزلے میں کیوبا کی مدد قابل تعریف ہے۔ کیوبا نے سرمایہ داری نظام کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور اپنے خلاف امریکی سازشوں کو ناکام بنایا۔فیڈل کاسترو نے ثابت کیا کہ اپنی قوم کی طاقت سے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت سے مقابلہ کیا جاسکتاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات