لاہور،ڈاکوئوں اور راہزنوں کے گرفتار شدہ ملزمان سے برآمد 20 لاکھ 98 ہزار روپے کی نقدی ،مال مسروقہ اصل مالکان میں تقسیم

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈاکوئوں اور راہزنوں کی واداتوں کا نشانہ بننے والے شہریوں کو ڈاکوئوں اور راہزنوں کے گرفتار شدہ ملزمان سے برآمد کیا گیا20 لاکھ 98 ہزار روپے کی نقدی اور مال مسروقہ ان کے اصل مالکان میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے عہدہ برآہ ہونے کے لیے لاہور پولیس کے تمام ونگ شب و روز کوشاں ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے تھانہ فیصل ٹائون، بھاٹی گیٹ، شمالی چھائونی،اسلامپورہ، جوہر ٹائون، اقبال ٹائون، مصری شاہ اور گارڈن ٹائون میں مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے درج ذیل شہریوں امتیاز احمد، محمد یوسف، محمد سرور، سید اخلاق،خالد بشیر، ڈاکٹر نعمان ، شان بٹ، محمد عمران اور عفیفہ فاروق کوتقریباً 21 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فونز اور قیمتی اشیاء ان کے اصل وارثان کے سپرد کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :