وزیراعلیٰ شہباز شریف کا مظفر گڑھ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے مظفر گڑھ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ پر تشدد اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :