وزیراعلیٰ پنجاب کاموڑکھنڈا کے قریب آتشزدگی سے ماں اور تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے موڑکھنڈا کے قریب آتشزدگی کے باعث ماں اور تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔