لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کوعہدے سنبھالنے پر مبارکباددیتا ہوں،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:11

لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کوعہدے سنبھالنے ..
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کوعہدے سنبھالنے پر مبارکباددیتا ہوں،دونوں بہت سینئر اور پروفیشنل فوجی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور نئے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کے لئے دعا گو ہوں۔ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں۔کراچی آپریشن ابھی نا مکمل ہے ، اسے مکمل کرنا ہوگا۔