وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کی وزارت صحت کے اعلی سطح کے وفدکی ملاقات

پنجاب حکومت اور ترک وزارت صحت کے مابین ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر تیزرفتاری سے عملدر آمد پر اتفاق ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے معاہدے پر عملدر آمد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کورگروپ تشکیل دے دئیے گئے ہیںاورانہیں ذمہ داریاں بھی تفویض کردی گئی ہیں،جدید ٹیکنالوجی اور ترک مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے،معاہدے کے تحت ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اورپبلک ہیلتھ ایجنسی کا قیام عمل میںلایاجائیگا ترکی کیساتھ ملکر پنجاب کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے برق رفتاری سے آگے بڑھیںگے‘وزیراعلیٰ شہباز شریف شہبازشریف پاکستان اورعوام کیلئے ایک عظیم رہنماء کا کردارادا کررہے ہیں ،ترکی کی قیادت وعوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘سربراہ ترک وفد ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوا لے سے پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف کا ویژن اور کاوشیں لائق تحسین ہیں :ترک ماہرصحت ڈاکٹرحسن کاگل

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:11

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کی وزارت صحت کے اعلی سطح کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کی وزارت صحت کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میںترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پنجاب حکومت اور ترک وزارت صحت کے مابین ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر تیزرفتاری سے عملدر آمد پر اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ترک وزارت صحت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی وزارت صحت کیساتھ طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں ہیلتھ کیئرسسٹم کو تیزی سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اورہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے معاہدے پر عملدر آمد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کورگروپ تشکیل دے دئیے گئے ہیںاورانہیں ذمہ داریاں بھی تفویض کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جدید ٹیکنالوجی اور ترک مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔معاہدے کے تحت ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اورپبلک ہیلتھ ایجنسی کا قیام عمل میںلایاجائے گا۔ترکی میں اپنائے گئے ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ماڈل سے استفادہ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ترکی کا ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم شاندار ہے اوراسے پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی اپنائیں گے۔

پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے ترک بھائیوں کے تعاون پران کے شکرگزار ہیں ۔انہوںنے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کم سے کم وقت میں جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر تیزرفتاری سے آگے بڑھیں گے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے 36اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی سے عوام کو ان کی دہلیز پر سی ٹی سکین کی سہولت ملے گی۔سی ٹی سکین کی سہولت 24گھنٹے دستیاب ہو گی جس سے خلق خدا کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ صوبے میں غیر معیاری ادویات کی روک تھا م کیلئے ادویات کی خریداری کا سنٹرلائزڈ نظام لائے ہیں۔ خریدی گئی ادویات کے نمونے دنیا کی بہترین لیب سے چیک کرائے جارہے ہیں۔

ڈرگ لیبز کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ادویات کا ایسا نظام لائے ہیں جس سے امیر اورغریب ایک ہی دوائی استعمال کریں گے۔ادویات کی خریداری کے سنٹر لائزڈ نظام سے غریب اورامیر کی دوائی کا فرق مٹا رہے ہیں ۔صوبے سے جعلی اورغیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ترکی کے ساتھ ملکر پنجاب کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے برق رفتاری سے آگے بڑھیںگے۔

سربراہ ترک وفدڈاکٹرسلامی کلک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف پاکستان اورعوام کیلئے ایک عظیم رہنماء کا کردارادا کررہے ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کو ترکی کی قیادت اورعوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ترکی کی ہر موقع پر زبردست حمایت کی ہے اوران کی ترکی سے محبت اورسپورٹ پر ترکی کا ہر فرد ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ شہبازشریف اورحکومت پاکستان کی اخلاقی حمایت پر ترکی کا ہر باشندہ شکرگزار ہے۔ پاکستان اور ترکی کے عوام بھائی ہیں اورایک دوسر ے کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوا لے سے پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف کا ویژن اور کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

ترک وزارت صحت کے سینئر ماہرڈاکٹرحسن کاگل نے کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کیلئے کیے جانے والے معاہد ے پروزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کے مطابق تیزی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ ہر سطح پر ملکرکام کریں گے۔پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری کیلئے پنجاب حکومت کی ٹیم کے ساتھ ملکر روڈ میپ تیار کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں کے نظام میں بہتری لانے کیلئے مرحلہ وارپروگرام پر عمل کیا جائے گا۔انشاء اللہ ہماری مشترکہ کاشوں سے ہیلتھ کیئر سسٹم میںبہتری کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ترک وزارت صحت کے وفدنے وزیراعلیٰ کی خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق،پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،خواجہ احمد حسان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، صدرپی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔