ملاگوری ،ْ خیبر سکولز ٹورنامنٹ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گئے

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:11

ملاگوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء)ملاگوری ،ْ خیبر سکولز ٹورنامنٹ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، فائنل سور کمر ہائی سکول کے نام۔ گورنمنٹ ہائی سکول پائندی للمہ ملاگوری میں سور کمر جمرود نے میاں مورچہ کو 2-3سے ہرایا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سیکر ٹری اور گورنمنٹ ہائی سکول پائندی للمہ ملاگوری کے ہیڈ ماسٹر عبدالرحمن آفریدی نے بتایا کہ خیبر سکولز ٹورنامنٹ کے والی بال کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول سور کمر جمرود اور گورنمنٹ ہائی سکول میاں مورچہ ملاگوری کے درمیان کھیلا گیا جس میں سور کمر کے ہائی سکول نے میاں مورچہ کی سکول کو 2-3سے ہرا کر فائنل اپنے نام کر دیا۔

میچ کے مہمان خصوصی خیبر ایجنسی کے سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی تھے۔ جنہوں نے پائندی للمہ ہائی سکول کے لئی50ہزار روپے نقد، سا?نڈ سسٹم ، ہائیر سیکنڈری اور پرائمری سیکشن کیلئے جلداز جلد سٹاف فراہم کرانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر علاقے کے سماجی کارکنا ن صوبیدار (ر)سبز علی ملاگوری، ملک صاحب میر، حج گل ملاگوری، سید غہ جان ، نور اسلام و دیگر بھی موجود تھے۔