مسلم ایجوکیشن سپورٹس گالا‘والی بال رائیڈر کلب اور واریئر والی بال ٹیم نے کامیابی سمیٹ لی

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) پشاورسمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں جاری مسلم ایجوکیشن سپورٹس گالاکے سلسلے میں منعقدہ تیسرے روزکے کرکٹ مقابلوں میںواریئر اور رائیڈر ٹیموں نے برتری حاصل کی جبکہ والی بال رائیڈر کلب اور واریئر والی بال ٹیم نے کامیابی سمیٹ لی ہے۔اسی طرح باسکٹ بال کے مقابلوں میں واریئر ،سٹیلینز، رائیڈر نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

پشاور ا،یبٹ آباد ،مانسہرہ،کوہاٹ اور مردان میں کھیلوں کے میدانوں پر کھیلے جانیوالے مسلم ایجوکیشن سپورٹس گالاکے سلسلے منعقدہ کرکٹ میچ میں واریئر اور براق کے میچ میں واریئر نے جبکہ دوسرے میچ میں رائیڈر اور سٹیلینز کے میچ میں رائیڈر فاتح قرار پائی تیسرے میچ میں لائنز اور براق کے میچ میں لائنز فاتح قرا ر پائی ، اسی طرح والی بال کے پہلے میچ میں رائیڈر اور سٹیلینز کے مقابلے میں رائیڈر نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں واریئر اور رائیڈر کے مقابلوں میں واریئر کامیاب قرار پائی ، تیسرے مقابلے میں سٹیلینز اور براق میں سٹیلینز ٹیم فاتح قرار پائی ، چوتھے مقابلے میں لائنز اور رائیڈر کے مابین مقابلے میں رائیڈر نے کامیابی حاصل کی ، اسی طرح باسکٹ بال کے مقابلوں میں پہلا میچ واریئر اور رائیڈر کا ہوا جو کہ واریئر نے جیت لیا دوسرا مقابلہ سٹیلینز اور براق کا ہوا جس میں سٹیلینز نے کامیابی حاصل کی تیسرا مقابلہ لائنز اور رائیڈرز کا ہوا جس میں لائنز فاتح قرار پائی ، چوتھا مقابلہ واریئر اور سٹیلینز کے مابین ہوا جس میں سٹیلیز نے کامیابی حاصل کی ، اسی طرح فٹبال کے مقابلوں میں سٹیلینز اور براق کا میچ ہوا جس میں سٹیلینز نے کامیابی حاصل کی ، دوسرا مقابلہ لائنز اور رائیڈر کے مابین ہوا جس میں لائنز نے کامیابی حاصل کی تیسرے میچ میں واریئر اور سٹیلینز کے مقابلے کے بعد سٹیلینز نے کامیابی حاصل کی ، اسی طرح رسہ کشی کے مقابلوں میں رائیڈر زاور سٹیلینز کے مقابلے میں سٹیلینز نے کامیابی حاصل کی دوسرے مقابلہ لائنز اور رائیڈر کے مابین ہوا جس میں لائنز نے کامیابی حاصل کی ، تیسرا مقابلہ سٹیلینز اور براق کا ہوا جس میں سٹیلینز نے کامیابی حاصل کی اسی طرح بیڈمنٹن سنگل مقابلوں میں سٹیلینز اور براق کا میچ ہوا جس میں سٹیلینز نے کامیابی حاصل کی دوسرا ڈبل بیڈمنٹن مقابلوں میں سٹیلینز اور براق کے مابین میچ میں براق نے کامیابی حاصل کی ، سنگل میں براق اور لائنز کے مابین میچ میں براق نے کامیابی حاصل کی ، ڈبل مقابلوں میں براق اور لائنز کے مقابلے میں براق نے کامیابی حاصل کی اسی طرح بیڈمنٹن سنگل میں سٹیلینز اور لائنز کے مابین میچ میں لائنز نے کامیابی حاصل کی ، ڈبل بیڈمنٹن میں سٹیلینز اور لائنز کے مقابلہ میں سٹیلینز نے کامیابی حاصل کی۔