جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف تعیناتی سے قبل انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن تعینات تھے

جنرل راحیل شریف بھی بطور آرمی چیف تعینات ہونے سے قبل بطور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن تعینات تھے، نئے آرمی چیف مکمل طور پر غیر سیاسی غیر جانبدار ہیں: تجزیہ نگار ارشد شریف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 نومبر 2016 18:56

جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف تعیناتی سے قبل انسپکٹر جنرل ٹریننگ ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) ارشد شریف کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف مکمل طور پر غیر سیاسی غیر جانبدار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار اور صحافی ارشد شریف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف تعیناتی سے قبل انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن تعینات تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ جنرل راحیل شریف بھی بطور آرمی چیف تعینات ہونے سے قبل بطور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن تعینات تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تعیناتی کے حوالے سے فوج میں مکمل اتفاق پایا جاتا ہے۔ جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک غیر سیاسی، غیر جانبدار اور پروفیشنل فوجی افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے ارشد شریف کی جانب سے کیا گیا تفصیلی تجزیہ: