چار روزہ عالمی اردو کانفرنس یکم دسمبر سے آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی

ہفتہ 26 نومبر 2016 19:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) نویں سالانہ چار روزہ عالمی اردو کانفرنس یکم دسمبر سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں ملکی و غیرملکی نامور ادیب و شعراء شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

چار روزہ عالمی اردو کانفرنس میں فیض اور امن عالم، حمد ونعت اور ہماری ادبی روایت، زبان و ادب کا فروغ اور نصاب تعلیم، نئے سماجی ذرائع اور ابلاغ کی صورت حال، پاکستانی زبانیں اور قومی ہم آہنگی، کتابوں کی رونمائی، فکشن کے بدلتے قالب، ثقافتی ادارے اور عصری تقاضے، فلم، ٹیلی ویژن، اسٹیج اور عصر حاضر سمیت دیگر موضوعات پر مختلف سیشنز شامل ہیں جن پر نامور ادیب و شعراء گفتگو کریں گے جبکہ مشاعرہ بھی عالمی کانفرنس کا حصہ ہو گی، کانفرنس کا اختتامی سیشن 4 دسمبر کو ہو گا۔