نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی سب سے بڑی 10 کور کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں، تعیناتی سے بھارت سب سے زیادہ خوفزدہ ہو گا: دفاعی تجزیہ نگار وجاہت ایس خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 نومبر 2016 18:36

نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی سب سے بڑی 10 کور کے کور ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) دفاعی تجزیہ نگار وجاہت ایس خان کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری سے بھارت بے حد خوفزدہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹینیٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف تعینات کر دیا گیا ہے۔ نئے آرمی چیف سے متعلق دفاعی تجزیہ نگار وجاہت ایس خان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی سب سے بڑی 10 کور کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی 10 کور جی ایچ کیو سے لے کر سیاچن تک کے معاملات کی نگرانی کرتی ہے۔ نئے آرمی چیف فورس کمانڈر آف ناردرن ایریاز بھی رہ چکے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچ رجمنٹ سے آرمی چیف بننے والے چوتھے آرمی جنرل ہیں۔ وجاہت ایس خان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تعیناتی سے بھارت سب سے زیادہ خطرہ محسوس کرے گا۔ وجاہت ایس خان کی جانب سے مزید کیا تفصیلات فراہم کی گئی ہیں؟ ملاحظہ کیجیے: