ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت3 دسمبر تک ملتوی

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت3 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی احتساب عدالت میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور دیگر شریک ملزمان کیخلاف نیب کی جانب سے دائر 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو پیش کرنے کا حکم دیا تو وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت نا ساز ہے وہ پیش نہیں ہو سکتے جبکہ عدالت میں گواہ بھی پیش نہ کیے جا سکے ۔عدالت نے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے ڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان پر نیب نے 462ارب روپے کی کرپشن کرنے پر متعلق ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔