کراچی صنعت و تجارت اور آبادی کے لحاظ سے ملک کا اہم ترین شہر ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:57

کراچی صنعت و تجارت اور آبادی کے لحاظ سے ملک کا اہم ترین شہر ہے ،وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی صنعت و تجارت اور آبادی کے لحاظ سے ملک کا اہم ترین شہر ہے لہذا اسکی انفراسٹکچر کی ترقی اور اسکی مستقبل کی ضرروریات کو پورا کرنے کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی ہیں مگر یہ سب اس وقت ممکن ہوگا کہ جب مالیاتی ادارے سندھ حکومت کا ساتھ دینے کے لئے آگے بڑھیں۔

انہوں نے یہ بات حبیب بینک لمیٹیڈ کے ایک وفد جس کی قیادت چئیرمین سلطان الانا کر رہے تھے سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں صدر نعمان ڈار اور کارپوریٹ بینکنگ کے ہیڈ عامر ارشد، صوبائی سیکریٹری خزانہ حسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل سیکریٹری رحیم شیخ اور دیگر بھی اس موقعہ پر موجو د تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انکا یہ منصوبہ ہے کہ ملیر ایکسپریس وے تعمیر کی جائے اگر نادرن بائی پاس لنک روڈ اور ملیر ایکسپریس وے کو باہم منسلک کردیا جائے تو یہ بھاری صنعتی اور لائٹ ٹریفک کے لئے رنگ روڈ ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس منصوبے کے علاوہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ )پی پی پی)موڈ کے تحت اس منصوبے کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبے بھی شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپکا ادارہ ایک مالی طور پر مستحکم ادارہ ہے اور مجھے خوشی ہوگی کہ آپ سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری کے لئے آگے آئیں۔ چئیرمین HBLسلطان الانا نے کہا کہ انہیں شہر کی ترقی میں شریک ہوکر خوشی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپکے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور ہم نے پنجاب حکومت کے ساتھ بھی کام کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ اور چئیرمین HBL نے حبیب بینک لمیٹیڈ اور سندھ حکومت کے سینئر افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ ملکر کام کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرینگے۔ سلطان الانا نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ انفراسٹکچر کی ترقی اور دیگر منصوبو ںکے لئے سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔

متعلقہ عنوان :