ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بدھ 30 نومبر کو ہوں گے

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:57

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) ربیع الاول 1438 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بدھ 30 نومبر کو ہوں گے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان، سندھ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا یہ اجلاس گلستان جوہر کراچی میں محکمہ موسمیات پاکستان کے کیمپ آفس میں ہو گا جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں کے دیگر ارکان اپنے اپنے اضلاع میں زونل یا ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت میں ہو گا۔