یورپی یونین کے سفیر اور فرانس کے وفود کا پشاور میوزیم کا دورہ ،س خیبرپختونخوا میں موجود آثارقدیمہ کی سائٹس اور دیگر مقامات سمیت اور دیگر نوادرات میں دلچسپی کا اظہار

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) یورپی یونین کے سفیر اور فرانس کے وفود نے پشاور میوزیم کا دورہ کیا اور صوبہ خیبرپختونخوا میں موجود آثارقدیمہ کی سائٹس اور دیگر مقامات سمیت اور دیگر نوادرات بارے دلچسپی ظاہر کی ،اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے پشاور میوزیم آنے پر تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کو میوزیم کا دورہ کرایا، وفد میں شامل فرانسیسی وفد میں میوزیم کیوریٹر ڈاکٹر پیری کیمبن، اولیویر ہینون سمیت اسلام آباد میں فرانسیسی سفیر ، پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کوٹین ، پروفیسر ڈاکٹر اشرف اور دیگر اہم شخصیات تھیں، فرانسیسی وفد نے ڈاکٹرعبدالصمد کے خصوصی دعوت نامے پر پشاور میوزیم کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ پشاور میوزیم میں ہزاروں سال پرانی نوادرات موجودہیں تاہم اس صوبے میں ملک میں سب سے زیادہ آثار قدیمہ کے آثار پائے جاتے ہیں تاہم ہماری خواہش ہے کہ اب پشاور میوزیم کو مزید اپ گریڈ کیا جائے اور اس سمیت دیگر صوبہ میں بھی قائم میوزیم کو آہستہ آہستہ اپ گریڈ کرینگے ، ڈاکٹر عبدالصمد نے مزید کہاکہ ہمارے مابین مشترکہ ٹریننگ پروگرام بھی منعقد ہونے چاہیے تاکہ ایک دوسرے ممالک کے آثار قدیمہ بارے جان سکیں، اس موقع پر فرانسیسی اور یورپی یونین کے وفد نے پشاور میوزیم کی اپ گریڈیشن میں دلچسپی ظاہر کی اور صوبائی حکومت کی جانب سے آثار قدیمہ کی حفاظت اور ان کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا ۔