Live Updates

عالمی قوانین کے تحت عالمی امن و تحفظ یقینی بنانا اقوام متحدہ کا فرض ہے‘مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک عرصے سے التوا کا شکار ہے‘بھارت نے جنگ بندی لائن پر پاکستانی چیک پوسٹوں، عام شہریوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے‘اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کا تدارک نہ کرنا ناقابل فہم ہے‘بڑھتی بھارتی شر انگیزیاں خطے کے امن و سلامتی کیلئے شدید خطرہ بنتی جارہی ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارٹی کے اہم اجلاس سے خطاب

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو خط لکھنے اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرانے اور جائزہ مشن بھیجنے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت عالمی امن و تحفظ یقینی بنانا اقوام متحدہ کا فرض ہے‘مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک عرصے سے التوا کا شکار ہے‘بھارت نے جنگ بندی لائن پر پاکستانی چیک پوسٹوں، عام شہریوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے‘اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کا تدارک نہ کرنا ناقابل فہم ہے‘بڑھتی بھارتی شر انگیزیاں خطے کے امن و سلامتی کیلئے شدید خطرہ بنتی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ خط میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت سے آگاہ کیا جائیگا ۔ تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کا بین الاقوامی سرحد پر فوری جنگ بندی ختم کرانے اور جنگ بندی لائن کی دوسری جانب اقوام متحدہ کے مبصر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جاننے کیلئے بھی اقوام متحدہ کے مبصرین مقرر کئے جائیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں سلامتی کونسل کا اجلاس فوری طلب کیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت عالمی امن و تحفظ یقینی بنانا اقوام متحدہ کا فرض ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک عرصے سے التوا کا شکار ہے۔

عمران خان نے کہاکہ بھارت نے جنگ بندی لائن پر پاکستانی چیک پوسٹوں، عام شہریوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کا تدارک نہ کرنا ناقابل فہم ہے۔بڑھتی بھارتی شر انگیزیاں خطے کے امن و سلامتی کیلئے شدید خطرہ بنتی جارہی ہیں جس کا تدارک ضروری ہے ۔ …(رانا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات