آصف زرداری نے کیوبا کے انقلابی رہنمافیڈل کاسٹرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:54

آصف زرداری نے کیوبا کے انقلابی رہنمافیڈل کاسٹرو کے انتقال پر افسوس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کیوبا کے انقلابی اور جدت پسند رہنما ٖفیڈل کاسٹرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف کیوبا بلکہ دنیا ترقی پسند اور انقلابی رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور فیڈل کاسٹرو کی دوستی میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم کئے تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی فیڈل کاسٹرو، ان کے پرستاروں اور عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :