آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ،جنرل راحیل شریف نے ایک شاندار اننگز کھیلی ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دیتا ہوں

ترجمان وزیراعظم ہائوس مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:43

آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ،جنرل راحیل شریف نے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) ترجمان وزیراعظم ہائوس مصدق ملک نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دیتا ہوں ،جنرل راحیل شریف نے ایک شاندار اننگز کھیلی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف مقر ر کئے جانے کے بعدنجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے ملک کا دفاع شاندار طریقے سے کیا ہے،پوری قوم ان کی احسان مند ہے،نئے تقرریوںکے نوٹیفیکیشن کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

آفیشل کاغذار ت جلد سامنے آجائیں گے،پانچوں بہترین آفیسرز تھے،آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے،ساری چیزیں سامنے رکھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کیا جاتا ہے۔تمام معاملات پر جو طریقہ کار ہے وہ اپنایا جائے گا۔(خ م)