صدر مملکت نے وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے، وزیر اعظم آفس کا باضابطہ اعلان

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:43

صدر مملکت  نے وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) ترجمان وزیر اعظم آفس نے باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ترقی کے بعد جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ …(رانا)