مستونگ، ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2شرپسند ہلاک ، ایک کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) مستونگ کے علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کی2شرپسند ہلاک جبکہ ایک کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کو مستونگ کے علاقے کانک میں فرنٹیر کور بلوچستان اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوںکی موجودگی کی اطلاع پرچھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2شرپسند ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجما ن نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور افغان کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ ایف سی نے گرفتارہونے والے شخص سے تفتیش شروع کردی ہے اہم انکشافات اورگرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :