Live Updates

تبدیلی آ چکی ہے ، نوجوان عمران خان کاراستہ روکنے کی اجازت نہیں دینگے ‘عبدالعلیم خان

مستقبل تحریک انصاف کا ہی ہے، عمرا ن ٹائیگر فورس کے دوسرے یوم تاسیس میں مقررین کا خطاب

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:43

تبدیلی آ چکی ہے ، نوجوان عمران خان کاراستہ روکنے کی اجازت نہیں دینگے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ملکی سیاست تبدیل ہو چکی ہے جاگیر دارانہ او ر روائتی سیاسی نظام بدلنے میں تحریک انصاف کا بڑا کردار ہے ملک گیر تبدیلی آ چکی ہے اور نوجوان کسی کو عمران خان کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے عمرا ن ٹائیگر فورس کے دوسرے یوم تاسیس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کا سیاسی مستقبل محفوظ ہے اور عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا سٹیٹس کو کو توڑنے کیلئے یوتھ نے ہرآول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور دھرنوں ،لانگ مارچ اور پی ٹی آئی کی ہر تحریک کا سہرا نوجوانوں کے سر ہے انشاء اللہ یوتھ ہی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے عمران ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو سنٹرل پنجاب کے ہر حلقے میں مضبوط تنظیمی نیٹ ورک تشکیل دینے اور آئندہ انتخابات کی ابھی سے تیاری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بہترین ہوم ورک کو یقینی بنا نا ہو گا تاکہ انتخابی سیاست میں بھی گذشتہ25سال سے قابض عناصر کا توڑ کیا جا سکے ۔

انہوں نے دوسرے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے عمران ٹائیگر فورس کی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ شرکاء نے زبردست نعرے بازی کی ۔اس موقع پر عمران ٹائیگر فورس کے مرکزی صدر سید راشد ریاض ، عمران ٹائیگرس کی صدر ثانیہ کامران اور آئی ٹی ایف کے مرکزی رہنماؤں میاں محمد طارق ،سید شجا ع شاہ اور فیصل جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان عمران خان کے دست و بازو بن کر آئندہ بھی میدان میں ہوں گے انہوں نے آئی ٹی ایف کی سرپرستی کرنے پر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا چوہدری وسیم،رانا جاوید ،رضوان بھٹہ اور زین شا ہ کے علاوہ ڈاکٹر جویریہ ،ثمینہ مانو ، انیلہ ریاض ،صائمہ خواجہ اور رابع کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمد افتخار،فرخ جاوید مون ،وسیم چوہدری اور شیخ عامر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات