لاہور کو کراچی ، بیروت اور نیویارک بننے سے بچایا جائے ‘لیاقت بلوچ

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے زون 151 کی سیاسی کونسل سے خطاب اور ملت پارک سمن آباد میں ڈکیتی اور قتل کی لرزہ خیز واردات میں قتل ہونے والے پانچ افراد کے گھروں پر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور قتل کی ظالمانہ اور وحشیانہ واردات پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں ڈکیتی ، چوری ، سٹریٹ کرائم مسلسل بڑھتا جارہاہے ۔

پولیس شرفاء کے لیے عذاب اور جرائم پیشہ مافیا کے لیے نرم فورس بن گئی ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ لاہور کو کراچی ، بیروت اور نیویارک بننے سے بچایا جائے ۔ حکومت ، پولیس ، انتظامیہ اور سول سوسائٹی متحد ہو کر جرائم کا راستہ روکے وگرنہ حالات سب کے قابو سے باہر ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقتولین کے لواحقین نے کہاکہ لاہور میں پولیس کی غالب تعداد وی آئی پی پروٹوکول ڈیوٹی پر ہوتی ہے ، عام عوام لاوارث اور جرائم پیشہ مافیا کے رحم و کرم پر ہیں ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ نریندر مودی امریکی مفادات کا محافظ بن رہاہے ۔ بھارت خود بڑے انتشار کا شکار ہے ۔ نریندر مودی نے کشمیریوں پر ظلم کی روش اور جنگی جنون ترک نہ کیا تو ہندوستان کے لیے گورباچوف ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی اور کشمیر سے دریائوں کی روانی جاری رکھنے کے لیے بھارت کا ناطقہ بند کرنے کے لیے متحد ہیں ۔ وزیراعظم تذبذب کی بجائے دوٹوک پالیسی اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :