وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیمینار ،نقشے میں کراچی کوسندھ سے باہر کردیا گیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہفتہ کو لوکل گورنمنٹ کے حوالے منعقدہ سیمینار کے موقع پر بینر پر لگے نقشے میں متعدد اضلاع کے نام موجود نہیں تھے ۔جبکہ نقشے میں کراچی کوسندھ سے باہر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو ،بلدیاتی ماہرین اور مختلف اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی ۔سیمینار میں لگے ہوئے بینر پر موجود نقشے میں قمبر شہداد کوٹ ،کشمور ،کندھ کوٹ ،جامشورو ،ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈوالہیار کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا جبکہ سندھ کے نقشے سے کراچی کو بھی باہرکردیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :