مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاکیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کی وفات پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کی وفات پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کودفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سابق صدر فیڈل کاسترو کی وفات اور ناقابل تلافی نقصان پر کیوبا کی حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مشیر خارجہ نے سابق صدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈل کاسترو نے عزت اور وقار کیساتھ اپنی قوم کو چیلنجوں سے نکالا۔ فیڈل کاسترو کی قابل لیڈر شپ کے زیر سایہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو فروغ ملا۔مرحوم صدر کو پاکستان میں انکے دوست اور چاہنے والے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :