عازی دائو بروھی گوٹھ میں (کل) عوام کے لئے مفت میڈیکل کیمپ لگے گا

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) ملیر کے علاقے عازی دائوبروھی گوٹھ کے عوام کے لئے (کل) اتوار کو مفت میڈیکل کیمپ لگے گا۔

(جاری ہے)

خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن اور ایڈمینسٹریشن ڈی ایم سی ملیر انتظامیہ کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ صبح 9 بجے تا ایک بجے غازی دائو بروھی گو ٹھ نزد مونا گرائونڈ بکرا پیٹری روڈ ملیر سٹی میں لگے گا جس میں مفت آئی، میڈیکل، بلڈ اور شوگر ٹیسٹ کئے جائیں گے جبکہ آدم جی آئی ہسپتال دھوراجی کی ٹیم مریضوں کا معائنہ کرے گی۔

موتیا کے مریضوں کا آپریشن بمہ لینس بلکل مفت ہو گا اور ضرورت مند مریضوں کو ادویات و عینک بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جنرل او پی ڈی بھی کریں گے چیف منسٹر ہیپا ٹائیٹس کنٹرول پروگرام سندھ کی جانب سے خطرناک بیماری سے بچائو کی ویکسین بھی کی جائے گی۔