وزیراعظم نوازشریف نے جنرل قمرجاویدباجوہ کوپیشہ ورانہ قابلیت کی بنیادپرآرمی چیف مقررکیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 نومبر 2016 18:01

وزیراعظم نوازشریف نے جنرل قمرجاویدباجوہ کوپیشہ ورانہ قابلیت کی بنیادپرآرمی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پرترقی دیکرنیاآرمی چیف مقررکردیاہے،وزیراعظم نے نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی تقرری کی سمری صدرمملکت کوبھجوائی،صدرمملکت ممنون حسین نے نئے آرمی چیف کی منظوری دے دی ہے۔نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی پاک فوج میں بڑی خدمات ہیں۔

انہوں نے ہرموقعہ پربھرپورفرض شناسی کامظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے آرمی چیف قمرجاویدباجوہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کومدنظررکھتے ہوئے نیا آرمی چیف مقررکیاہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے آج 26نومبر2016ء کوپاک فوج کے 16ویں آرمی چیف تعینات کیے جانیوالے جنرل قمرجاویدباجوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پرنسپل سٹاف آفیسررہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے 24اکتوبر1980ء میں بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

انفنٹری بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے جنرل قمرجاویدباجوہ نے ہر ذمہ داری کونہ صرف بخوبی سرانجام دیابلکہ پاک فوج میں ہرمقام پراپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کالوہامنوایا۔پاک فوج کے نئے سپہ سالارجنرل قمرجاویدباجوہ نے کینیڈین فورسزکمانڈاینڈسٹاف کالج ٹورنٹو،امریکہ کی نیول پوسٹ گریجوایٹ یونیورسٹی کیلیفورنیااورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلیم حاصل کیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ پاک فوج کی سب سے بڑی10کورکی کمانڈکرچکے ہیں۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا تعلق انفنٹری(بلوچ رجمنٹ) سےہے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ انسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوویشن (جی ایچ کیو)تھے۔جنرل قمرجاوید باجوہ کورکمانڈرراولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔جنرل یحییٰ خان،جنرل اسلم بیگ اورجنرل اشفاق پرویز کیانی،موجودہ چیئرمین چیفس سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود کا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے تھا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطوربریگیڈ کمانڈر کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی کمان کی۔ جنرل باجوہ کومئی 2009ء میں میجرجنرل کے عہدے پرترقی دی گئی۔بطورمیجرجنرل ،جنرل باجوہ نے فورس کمانڈرگلگت بلتستان خدمات سرانجام دیں،اور جنرل آفیسرکمانڈنگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اگست 2011ء میں بہترین خدمات کے باعث ہلال امتیازملٹری سے نوازاگیا۔جنرل قمرباجوہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی پانے سے پہلے کوئٹہ میں کمانڈنٹ انفنٹری سکول تھے۔

اگست 2013ء میں کورکمانڈرراولپنڈی تعینات کیاگیا۔ستمبر2015ء میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈایویلیوایشن رہ چکے ہیں۔اس دوران جنرل قمرباجوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پرنسپل سٹاف آفیسربھی رہ چکے ہیں۔1980میں 16بلوچ رجمنٹ سے کمیشن حاصل کیا۔جنرل قمرباجوہ بلوچ رجمنٹ سے تعینات ہونے والے چوتھے آرمی چیف ہیں۔

متعلقہ عنوان :