تعلیمی سال کے اختتام پر جامعہ بلوچستان نے اہم تعلیمی اہداف حاصل کئے ،ڈاکٹر جاوید اقبال

کورسز کی بروقت تکمیل اور نقل سے پاک پرامن تمام امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا ہے، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے سینڈیکیٹ کا 78واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال یونیورسٹی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، ڈین فیکلٹی ڈاکٹر مدثر اسرار، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، صوبائی تعلیم کے نمائندگان اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔

جس میں اعلیٰ تعلیم، پی ایچ ڈی، ایم فل ڈگری پروگرامز، مالی معاملات، ترقیاتی منصوبے، مستقبل کے پروگرامز، سمسٹر سسٹم کا اجراء، امتحانات اور داخلوں سمیت مجموعی طور پر جامعہ کے کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ بحث و مباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔ اجلاس سے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تعلیمی سال اختتام پزیر ہونے کے ساتھ جامعہ نے اہم تعلیمی ایداف حاصل کئے، تمام کورسز کی بروقت تکمیل اور نقل سے پاک پرامن تمام امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا ہے، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت تربیتی، معلوماتی، تخلیقی اور علمی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل سے ہمکنار کرنے اور نئے شعبہ جات کے قیام کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے برس سے تمام کورسز کو سمسٹر سسٹم سے مسنلک کیا جائے گا۔ جس کا مقصد جدید تعلیم کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر تعلیمی اصلاحات نافذ کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کیلئے چار ستون انتہائی اہمیت کا حامل ہوتے ہیں اور جامعہ کے چاروں ستون اکیڈمک، فنانس ، گورننس اور امتحانات مظبوط اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

مالی حوالے سے جامعہ مستحکم اور بہتر پوزیشن میں ہے ۔ تمام ملازمین کے بنیادی مسائل کے حل اور یونیورسٹی کے فلاع و بہبود کے لئے مثبت اقدامت کئے گئے ہیں۔ جس کے ثمرات سے جامعہ کے تمام اسٹیک اولڈرز مستفید ہورہے ہیں اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ بلوچستان آنے والے برسوں میں ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درجہ بندی میںاپناایک مقام بنائے گا۔ اجلاس میں 2013 تا حال جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی، ترقیاتی کارکردگی درپیش مسائل اور مختلف معاملات کے حوالے سے ایک جامہ رپورٹ پیش کی گئی اور جامعہ کے ترقی اور بہتری کے حوالے سے مختلف رائے بھی پیش کی گئیں۔آخر میں وائس چانسلر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ جن کے تعاون و رہنمائی سے جامعہ بہتر سمت کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :