ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کر سکتی،چوہدری محمد بر جیس طاہر
تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی،اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،اقوام متحدہ اورعالمی برادری بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور آبی جارحیت کی دھمکیوں کا نوٹس لے،وفاقی وزیر
ہفتہ 26 نومبر 2016 18:36
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ نریندرمودی کی خیام خیالی ہے کہ وہ پاکستان کے اندر انتشار پھیلانے جیسی مذموم کوششوں ،ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیل کر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ بھارت نے شروع دن سے ہی پاکستان کے قیام کو تہہ دل سے تسلیم نہیں کیا اور موجودہ بھارتی جارحیت سے قبل بھی پاکستان متعدد بار بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرچکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ خطے میں امن وسلامتی کو سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار بھارت ہے جس نے اپنے جنگی جنون کی صورت میں اب معصوم شہریوں اور بچوں کی زندگیوں سے کھیلناشروع کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اوڑی حملے اور سرجیکل سڑائیک ڈرامے بھارت کی بے بسی اور بوکھلاہٹ کی نشاندہی کرتے ہیں جس کے تحت 8 لاکھ بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں موجودگی کے باوجود وہ پرُامن تحریک آزادی کودبانے میں ناکام رہا ہے۔بھارت کے لیے اس سے زیادہ ندامت کیا ہو سکتی ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسززکی موجودگی کے باوجود غیور اور بہادر کشمیری نوجواں آج سینہ تان کر اُن کے سامنے پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ اوڑی حملے اور سرجیکل سڑائیک ڈراموں کی ناکامی کے بعد بھارت نے اب دریائوں کا پانی بند کرنے کی صورت میں آبی جارحیت کی گیدڑبھگتیاں دینا شروع کر دیں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پہلے ہی موثر اور واضح جواب دے چکا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کو اعلان جنگ تصور ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہماری دفاعی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے اسی لیے معصوم شہریوں اور بچوں پر حملہ کر کے اپنی سفاکی اور بزدلی کا اظہار کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ بھارتی جارحیت کا ہماری بہادر افواج بڑے موثر انداز میں جواب دے رہی ہیں اور اس ضمن میں پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہcold doctrine ہو یا hot doctrine بھارت کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اُسے آخر کار کشمیریوں اور پاکستان سے بامقصد مذاکرات کرنے ہوں گے۔اس کا دارومدار اب بھارت پر ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل ڈھونڈنے پر کب عمل پیرا ہوتا ہے اور اُس وقت اپنی سفاکی ،جارحیت اور جنگی جنون کی وجہ سے اپنے کتنے اور عوام کو غربت اور افلاس کے اندھیروں میں دھکیلتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.