فیصل آباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق ،ْ دو زخمی

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) فیصل آباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ،ْلاشوں اور زخمیوں کو نکال لیاگیا ہے ،ْزخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :