آئیسکو کے نادہندہ ہونے کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ آئیسکو کا نادہندہ ہ ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پاس اپنا نیٹ میٹرنگ موجود ہے اور سیکرٹریٹ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کر رہا ہے اور اپنی ضرورت سے زائد بجلی آئیسکو کو فراہم کر رہا ہے اس وجہ سے سیکرٹریٹ اور آئیسکو کے درمیان حساب کتاب چلتا رہتا ہے ،سیکرٹریٹ کے آئیسکو کے نادہندہ ہونے کے حوالے سے ایک چینل میں چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :