نواز حکومت کی پختون عوام سے نفرت روز بروزکھل کے سامنے آرہی ہے ، مشتاق غنی

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) نواز حکومت کی پختون عوام سے نفرت روز بروزکھل کے سامنے آرہی ہے ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر عابد شیر علی صوبائی حکومت پر لفظی گولہ باری میں مصروف ہیں ۔یہ بات خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے عابد شیر علی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم وزیر اعلی پختونخوا اور انکی کابینہ پر شرمناک تشدد پر فخر کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم ہی کی ہدایت پر پختونخوا کو این ایف سی اجلاس سے دور رکھنے کی سازش کی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اپنے اقتدار کی خاطر وفاق پاکستان کی بنیادیں کھودنے میں مصروف ہیں ۔چور چوری کا جواب دینے کی بجائے شور مچا کر احتساب سے بچنا چاہتا ہے لیکن قوم کی دولت لوٹنے والے کسی طور احتساب سے نہیں بچ پائیں گے ۔