سچ بول دیتے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے تو کوئی وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ نہ کرتا ،ْنعیم الحق

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ سچ بول دیتے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے تو کوئی وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ نہ کرتا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے بیان پر نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے ان کے دل میں چھپاخوف جھلکتا ہے،وزیراعظم جن اقدامات کو اپنا کارنامہ بتاتے ہیں وہ ان کے فرائض کاحصہ اورمنصب کا تقاضا تھے۔انہوں نے وزیراعظم پر الزام لگایا کہ جمہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی،نواز شریف نے ’’قانون کی حکمرانی‘‘ کی بجائے ’حکمرانوں کے قانون‘‘ کی سربلندی کیلئے پوری محنت کی۔