شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور کی 2 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی شراب برآمدگی کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت کی منظوری کیلئے خود سیشن جج اسلام آباد سہیل اکرام کی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے 2 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے شراب اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔