ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا سابق اولمپیئن اخلاق احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے سابق اولمپیئن اخلاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخلاق احمد ہاکی کے عظیم کھلاڑی تھے ان کی وفات سے ہاکی کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے، اخلاق احمد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ مرحوم نے ہاکی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں جن کو ہمیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی اللہ تعالی اخلاق احمد کو جنت الفردو س میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :