ذوالفقار احمد گھمن کا سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر عبدالقادر خان کے انتقال پراظہار تعزیت

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر عبدالقادر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہیلتھ کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :