ذوالفقار احمد گھمن اور ظہیر عباس سپورٹس بورڈ پنجاب کی 2کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز کا افتتاح 29نومبر کو کرینگے

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز ایس بی پی ظہیر عباس 29نومبر کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی دو کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

اکیڈمیز اے پی ایس بوائز ماڈل ٹائون اور پائلٹ سکینڈری سکول وحدت روڈ میں قائم کی جارہی ہیں، اکیڈمیز میں کرکٹ کے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید پیمانے پر تربیت دی جائے گی، واضح رہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اب تک بوائز کی تین اور گرلز کی ایک کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز کاافتتاح کرچکا ہے جن میں راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان اور کنیئرڈ کالج لاہور شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :