ڈی سی او محمد عثمان کا واہگہ ٹائون میں زیر تعمیر بائسیکل ٹریک کا دورہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے واہگہ ٹائون میں زیر تعمیر بائسیکل ٹریک کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ،ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز، ایڈمنسٹریٹر واہگہ ٹائون، ٹی ایم او واہگہ ٹائون، ڈی او روڈ، ڈپٹی ڈرایکٹر پی ایچ اے ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہور نے بائسیکل ٹریک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے تعمیراتی کاموںمیں استعمال ہونے والے مٹیریل کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔ڈی سی اولاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ بائیسکل ٹریک کے تعمیراتی کام کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔