سگیاں پل پرچیل گوشت فروخت کرنیوالے 4افراد گرفتار

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر سگیاں پل پرضلعی انتظامیہ کے تعینات کیے ہوئے ا ہلکاروں نے چیل کا گوشت "صدقہ" کے نام پرفروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 04افراد کو حراست میں لے کر تھانہ ساندہ میں گرفتار کروا دیا ہے جن کے نام ہاشم ،وسیم ،حارث اورامجد ہیں۔