ڈی سی او محمد عثمان کا گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیااور ہسپتال میں جا ری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہو نے والے میٹریل کی کو الٹی کو بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز ،ایم ایس ہسپتال،ڈی او روڈبھی ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ڈی سی او لاہورنے ہدایت کی کہ ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ڈی سی او لاہورنے ہسپتال کی مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہوں نے ہسپتال میں کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔