شہر میں مزید 29مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،مجموعی تعداد 2254تک پہنچ گئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) لاہورمیں ڈینگی کے وار جاری ، مزید 29مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سیزن میں مجموعی تعداد 2254تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 29مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے ۔ نئے مریضوں میںوائرس کی تصدیق کے بعد رواں سیزن کے دوران ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 2254تک پہنچ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :